دنیا

اسرائیل کے بعد امریکی وزارت خزانہ پر بھی سائبر حملہ

شیعیت نیوز: کسی بیرونی حکومت کے حمایت یافتہ ہیکروں نے امریکی وزارت خزانہ کی اطلاعات کا بڑا حصہ چوری کر لیا ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداروں کی ہیکنگ سے آگاہ ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی سائٹ پر حملہ کرنے والے ہیکر نہایت ماہر تھے اور مائکروسافٹ آفس کے سافٹ ویئر کو کنٹرول کرنے کی خوب صلاحیت رکھتے تھے۔

اس سیکورٹی حملے سے آشنائی رکھنے والے تین افراد کے اعلان کے مطابق امریکہ کے انٹیلیجنس ادارے میں یہ تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ جن ہیکروں نے وزارت خزانہ اور ادارۂ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن کو نشانہ بنایا ہے وہ دیگر سرکاری اداروں میں بھی رخنہ ڈالنے کے لئے ایسی ہی روش کو استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ کراچی کے باہر کریکر حملہ، رینجرز اہلکار سمیت 3 زخمی

مذکورہ حملے سے آشنا ایک شخص کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک ادارے سے بالاتر ہے اور اس میں کسی حکومت کا ہاتھ ہے، یہ ایک بڑی سائبری جاسوسی کمپین ہے جس نے امریکی حکومت اور ملک کے مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ گرچہ ابھی حال ہی میں اس حملے کا پتہ چلا ہے تاہم ایسے شواہد موجود ہیں کہ ادارہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن کے ای میل سے ہونے والے نقصان کا تعلق اس سال موسم گرما سے ہے ۔

غیر ملکی حکومت کے ہیکرز نے اس کے نیٹ ورک کے حفاظتی انتظامات کو توڑ کر کمپنی کے ہیکنگ ٹولز چرا لیے تھے۔ ماہرین کو شبہ ہے کہ روس سائبر سکیورٹی کی ایک بڑی کمپنی فائر آئی کے خلاف اس حملے کا ذمہ دار ہے۔ اس کمپنی کے صارفین میں امریکہ کے وفاقی ادارے، ریاستی اور مقامی حکومتیں اور صف اول کی بین الاقوامی کارپوریشنز شامل ہیں۔

ان حملوں کا انکشاف اس انتباہ کے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں ہوا ہے جب قومی سلامتی کے ایک ادارے نے متنبہ کیا تھا کہ روسی حکومت کے ہیکرز وفاقی حکومت کے زیر استعمال نظام میں کمزوریوں کا فائدہ اٹھا ہیں جس سے ’ان ہیکرز کو محفوظ اعداد و شمار تک رسائی حاصل کرنے کی آزادی مل رہی ہے۔‘

تاہم امریکی حکومت نے کھلے عام اس ہیکنگ کا الزام روس پر عائد نہیں کیا۔ اس واقعے کی سب سے پہلی اطلاع خبر رساں ادارے روئٹرز نے دی تھی لیکن اس واقعے میں کسی کے ملوث ہونے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئیں تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button