اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج بڑی تباہی سے بچ گیا، 3سعودی نواز خطرناک تکفیری دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے

شیعیت نیوز: حساس قومی ادارے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے تین سعودی نواز دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہزاروں کشمیری مسلمانوں کے قاتل بھارتی آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر کافرکافرشیعہ کافرکے نعرے لگانے والوں کو سانپ سونگھ گیا
سی ٹی ڈی لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار دہشتگردوں نے 4 دھماکے کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق کی مقدس سرزمین سے داعش کے نجس وجود کے خاتمے کی سالگرہ، شہید قاسم سلیمانی وابومہدی کو خراج تحسین
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں دھماکا کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان میں رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تنظیم نے دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کی۔