پاکستان کی اہم خبریں

وفاقی حکومت میں بڑی تبدیلیاں، اہم وزارتوں کے قلمدان تبدیل

شیعیت نیوز : وفاقی حکومت میں بڑی تبدیلیاں ، وزیراعظم عمران خان نے دو اہم وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان بھی تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں اب وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر بننے والے حفیظ شیخ کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کے 2 جوان شہید

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔حفیظ شیخ کی حلف برداری کی سادہ تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ حفیظ شیخ مشیر خزانہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے اور اب انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ مشیر اور معاونین خصوصی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی وزیر بنائےجانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم آئینی حق استعمال کرتے ہوئے غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حفیظ شیخ کو ایک بار پھر خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button