مشرق وسطی

امریکہ سمیت بعض ممالک صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک ہے، بشارالجعفری

شیعیت نیوز: شام کے نائب وزیرخارجہ بشارالجعفری نے کہا کہ امریکہ سمیت بعض ممالک اقوام متحدہ میں اپنے اثر و نفوذ کے ذریعے صیہونی حکومت کے جرائم میں براہ راست شریک ہیں۔

شام کے نائب وزیرخارجہ نے مقبوضہ جولان کے بارے میں امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔

بشارالجعفری نے کہا کہ شام ، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ شام میں صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کی غرض سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے لازمی اور فوری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی قاتل گینگ کی جانب سے 16 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا گیا

شام کے نائب وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام ، اپنی مقبوضہ زمینوں کو واپس لینے کے لئے وہ تمام وسائل اختیار کرے گا جو بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کے منشورکے مطابق ہیں ۔

صیہونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ میں جولان کی تقریبا ایک ہزار دو سو مربع کلومیٹر زمینوں پر قبضہ کر لیا تھا اور کچھ عرصے بعد اس علاقے کو مقبوضہ زمینوں میں ضم کر لیا ۔ عالمی برادری نے اس الحاق کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے بھی اس علاقے کو مقبوضہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: صنعاء میں جارح سعودی اتحاد کو ایک اور بڑا جھٹکا

دوسری جانب ترکی نے شامی فوج کے محاصرے میں آئے اپنے فوجی اڈے خالی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

حلب میں موجود مقامی حلقوں نے بتایا ہے کہ خان طومان، الراشیدین اور الصرمان سے ترک افواج نے انخلاء شروع کر دیا ہے۔

ترکی کے یہ تینوں فوجی اڈے اس وقت مکمل طور سے شامی فوج کے محاصرے میں ہیں جس کے پیش نظر انقرہ، شام کے شمالی علاقوں میں موجود اپنے دیگر اڈوں کی مانند خان طومان، الراشیدین اور الصرمان سے اپنے فوجیوں کو نکالنے پر مجبور ہو گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق الزربہ اور العیس میں واقع ترکی کے فوجی اڈے بھی اس وقت شامی فوج کے محاصرے میں ہیں۔

البتہ ذرائع کا کہا ہے کہ ترکی کے فوجی ادلب کے جنوبی علاقے اور حماہ کے مضافات میں تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button