اہم ترین خبریںپاکستان

امریکی خوفزدگی کی علامت انٹرنیشنل المصطفیٰ یونیورسٹی قم، یمن میں ایرانی سفیر اور ایک پاکستانی پر پابندی عائد

یان میں کہا گيا ہے کہ سپاہ پاسداران کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کی وجہ سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا نام بھی پابندیوں کی فہرست میں درج کر لیا گیا ہے

شیعیت نیوز: عالمی دہشت گرد امریکا کی حکومت کی اسلامی جمہوریہ ایران سے خوفزدگی سر چڑھ کر بولنے لگی ہے ۔ امریکا نے ایران کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے قم کی انٹرنیشنل المصطفیٰ یونیورسٹی قم، یمن میں تعینات ایرانی سفیر اور ایک پاکستانی شہری پر بھی سپاہ پاسداران انقلاب سے تعلق کے الزام میں پابندی عائد کردی ہے ۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن میں ایران کے سفیر کا نام اپنی پابندیوں کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔امریکی وزارت خزانہ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس نے یمن میں ایران کے سفیر، قم میں المصطفی یونیورسٹی اور ایک پاکستانی شہری کا نام اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینیؒ پہلے قائد تھےجنہوں نے ہر نماز کےبعد مرگ بر اسرائیل اور مرگ بر امریکا کا نعرہ قوم کو دیا، اسداللہ بھٹو

بیان میں کہا گيا ہے کہ یمن میں ایران کے سفیر حسن ایرلو پر یمن میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سرگرمیوں کی حمایت کی وجہ سے پابندی لگائی گئي ہے۔ ایسے عالم میں جب امریکہ، یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے اتحاد کا سب سے بڑا حامی ہے، امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران بدستور یمن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب حکمرانوں کی اسرائیل دوستی عرب اقوام کے اصولوں کو تاراج کررہی ہے، زیاد النخالہ

بیان میں کہا گيا ہے کہ سپاہ پاسداران کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کی وجہ سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا نام بھی پابندیوں کی فہرست میں درج کر لیا گیا ہےاور ایک پاکستانی شہری پر بھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سرگرمیوں کی حمایت کے بہانے امریکہ نے پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایک بین الاقوامی سطح کا تعلیمی ادارہ ہے جس کی شاخیں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں قائم ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کی ورچوئل کلاسز کے ذریعے بھی لاکھوں طالب علم دنیا بھر سے استفادہ کرتے ہیں جنہیں دینی وعصری علوم کی تعلیم دی جاتی ہے اور فارغ التحصیل طلباء کو پی ایچ ڈی، ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ تک کی ڈگریاں جاری کی جاتی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button