ایران

خطے کے بارے میں مغرب کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جواد ظریف

شیعت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ مذاکراتی عمل میں حصہ لینے کے لئے خطے کے کچھ ممالک کی درخواست کے ردعمل پر کہا ہے کہ ہم مغرب کے ساتھ خطے پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں کیلئے انجام دی جانے والی کاوشوں پر حشد الشعبی کا شکریہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ بعض پڑوسی ممالک نے مغرب کے ساتھ ایران کے مذاکرات کے عمل کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی قصبہ العوامیہ میں مسجد امام حسین ع کو شہید کرنا عذاب الہی کو دعوت دینا ہے،ڈاکٹر سید شفقت شیرازی

محمد جواد ظریف نے لکھا کہ ہم خطے کے بارے مغرب کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ان (مغربی ممالک) کی دخل اندازی تمام مسائل کی جڑ ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران، مغربی ممالک کے ساتھ علاقے کے سلسلے میں مذاکرات نہیں کرے گا کیونکہ بنیادی مسئلہ علاقے میں ان کی مداخلتیں ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی کے عظیم شاگرد اور آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی انقلابی ساتھی آیت اللہ یزدی رحلت فرماگئے

تاہم ایران کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ تہران، پڑوسیوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور ایران کی جانب سے انیس سو چھیاسی میں علاقائی سیکورٹی کا منصوبہ ، دوہزار سولہ میں علاقائی ڈائیلاگ اسمبلی اور دوہزار انیس میں ہرمز امن منصوبہ اس موضوع کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل: اتنا ظالم ہے کہ مظلوم نظر آتا ہے || وسعت اللہ خان

ظریف نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کے لئے ہمیشہ تیار ہیں اور 1986 کی علاقائی سلامتی ، 2016 کے علاقائی ڈائیلاگ فورم اور 2019 کے ہرمز امن جیسے منصوبے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button