ایران

خطے میں داعش کے دہشت گرد گروپ امریکی تعاون سے پھیل رہا ہے، علی شمخانی

شیعت نیوز: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ شامی تیل کے لوٹنے، صیہونی حکومت کی سلامتی کو برقرار رکھنےاور خطے میں داعش کے دہشت گرد گروپ کے پھیلاؤ کی کوشش کرتا ہے جو خطے میں امریکہ کی بری موجودگی کا خاتمہ ضروری ہے۔

یہ بات ایڈمیرل ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمخانی نے منگل کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پشت پناہی اور حمایت کے ساتھ خطے میں داعش کے دہشت گرد سیل پھیلتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: صنعا ایئرپورٹ اور رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری

اس ملاقات میں ایڈمرل شمخانی نے ایران اور شام کے درمیان اعلی سطحی اسٹریٹجک تعلقات کا ذکر کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت کے قبضے اور توسیع پسندی کے خلاف علاقائی مزاحمت میں اس ملک کے اہم کردار کی تعریف کرتے ہوئے تہران- دمشق تعلقات کو جاری رکھنے اور وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ شامی تیل کی لوٹ مار، صیہونی حکومت کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور خطے میں داعش کے دہشت گرد گروپ کو وسعت دینے کے در پے ہے لہٰذا خطے میں امریکہ کی بری موجودگی کا خاتمہ دینا لازمی ہے۔

صیہونی حکومت کی بقا کا راز انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گردی کی ترقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بابائے ایٹمی ٹیکنالوجی محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد حسن نصراللہ کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اطلاع

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور عالمی برادری کو ایک محفوظ اور پرامن دنیا کی تشکیل کے للیے ایک خونخوار(ویمپائر) اور غیر انسانی رجیم کے اقدامات کی بھر پور مخالفت کرنا چاہئے۔ شمخانی نے کہا کہ بلاشبہ صیہونی حکومت کے بغیر دنیا محفوظ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومتیں جو جعلی صہیونی حکومت کے ساتھ بے شرمی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور خطے میں امریکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی مدد کررہے ہیں ان کا سرانجام اور خاتمہ قذافی اور عمر البشیر سے بہتر خاتمہ نہیں ہوگا۔

شمخانی نے داعش کی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف شامی عوام اور حکومت کی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران جارحیت اور دہشت گردی کی تباہی کے خلاف جنگ میں شام کے عوام اور حکومت کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

شمخانی نے کہا کہ ایران ، شام ، عراق ، لبنان ، فلسطین ، یمن اور تمام اسلامی سرزمینوں کے لوگوں کے خون سے خطے سے قبضے، جارحیت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ پیر(7 دسمبر) کو اپنے پہلےغیر ملکی دورے میں دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں وہ ظریف کے علاوہ ایرانی صدر مملکت، اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button