مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں میں تصادم، 6 صیہونی فوجی زخمی

شیعت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چار فلسطینی اور چھ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان قلندیا پناہ گزین کیمپ میں شہید خالد حمد کے گھر پر تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوجیوں نے شہید کے دو بیٹوں معاذ اور محمد کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر فلسطینیوں نے مزاحمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کوتسلیم نا کرنےکےجرم میں عرب امارات کے بعد سعودی عرب میں بھی پاکستانی عتاب کا شکار

قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں کی طرف سے سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 6 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔

قابض صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست گولیاں چلائیں، صوتی بم اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمی ہونے والےفلسطینیوں‌کو میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بابائے ایٹمی ٹیکنالوجی محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد حسن نصراللہ کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اطلاع

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں اسرائیلی پولیس فورس نے العیسوویہ ضلع  پر ہلہ بولا جس کے بعد اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچے کی آنکھ بری طرح زخمی ہوگی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک بچہ جس کی شناخت عمر احمد کے نام سے ہوئی العیسویہ میں اپنے گھر کے سامنے موجودگی کے دوران آنکھ میں ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں پولیس فورس نے العیسویہ پر ہلہ بولا اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

ضلع میں کاروائی کے دوران صیہونی پولیس نے مرکزی سڑک کو بند کر دیا اور الاربعین مسجد کے قریب عارضی چوکی قائم کی۔

اسرائیلی پولیس فورس کئی مہینوں سے العیسویہ کے سیکڑوں  باشندوں کو حراست میں لے رہی ہے  اور اسکے علاوہ کئی اقدامات کر رہی ہے جن میں گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات پیش کرنا  سڑکوں کو روکنا اور اشتعال انگیزی اور تشدد کی مختلف کارروائیوں کا ارتکاب کرنا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button