اہم ترین خبریںیمن

یمن کی مسلح افواج کی تیاری صرف سرحدوں تک محدود نہیں ہے، یوسف المدانی

شیعت نیوز: یمن کی فوج کے ایک اعلی کمانڈر یوسف المدانی نے کہا ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج کی تیاری صرف سرحدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ امت اسلامی کے دشمنوں سے ہمہ گیر مقابلے کی سطح کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے سیکٹر فائيو کے کمانڈر یوسف المدانی نے ملک کی مسلح فورسز اور رضاکار فورس کے اہم کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دشمن بری طرح سے پھنس گئے ہیں اور جنگ ختم کرنا ہی ان کے حق میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر سعودی اتحاد میں شامل ممالک یمن کے خلاف اپنی کارروائیاں اور جرائم جاری رکھتے ہیں تو وہ اپنی تباہی کو یقینی بنا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نہتے کشمیریوں کے قاتل بھارتی آرمی چیف کا پہلا دورہ سعودی عرب اور عرب امارات، پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی

یمن کے اس کمانڈر نے کہا کہ مسلح افواج نے میزائیل اور ڈرون کی جنگ سمیت تمام میدانوں میں ایسی پیشرفت کی ہے کہ خطے کی زیادہ تر بلکہ دنیا کی بہت سی افواج بھی ویسی پیشرفت نہیں کر سکی ہیں۔

یوسف المدانی نے زور دے کر کہا کہ پورے یمن کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لیے جد و جہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان نے جارح سعودی اتحاد میں شامل افراد کو بھی معاف کردینے کا اعلان کیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران جو لوگ سعودی اتحاد کے محاذ پر رہے ہیں اور ملت یمن کے خلاف لڑتے رہے ہیں وہ بھی اگر چاہیں تو قوم کی آغوش میں واپس آسکتے ہیں ۔

یجیی سریع نے کہا کہ یمن کے اعلی عہدیداروں نے راہ راست پر واپسی پر مائل افراد کے لئے عام معافی کا فرمان جاری کردیا ہے تاکہ یمنیوں کا قتل عام بند ہو جائے۔

یحیی سریع نے یمن کی مسلح افواج کے کچھ جوانوں کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی فوجی اپنی حالیہ شکست اور ناکامیوں کے بعد آخری سانس لے رہے ہیں ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غاصبین اور دشمن کے ایجنٹ چاہے جتنا خون بہا لیں لیکن ان کا انجام زوال و ذلت اور استقامت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل سالویشن حکومت کی پیشقدمی اور یمن کو تقسیم کرنے کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مذموم عزائم کا راز فاش ہونے کے بعد قبائلی جوانوں اورجنگجؤوں کی ایک بڑی تعداد یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی جانب واپس آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button