مقبوضہ فلسطین

وحشی صہیونی فوجیوں نے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید کر دیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں المغیر کے مقام پر فائرنگ کر کے ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شام کو قابض فوج نے المغیر کے مقام پر 13 سالہ علی ایمن نصر ابو علیا کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ابو علیا شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہلال احمر فلسطین کے طبی عملے کے مطابق  ابو علیا کے پیٹ اور سینے میں کئی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے شدید زخمی حالت میں فلسطین میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ فوری طور پر دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے المغیر، کفر مالک  سے راس التین کی طرف فلسطینیوں نے یہودی کالونیوں کےقیام خلاف ریلی نکالی۔ قابض فوج نےریلی کے شرکا پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ابو علیا سمیت کئی فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button