ثقلین ظفر آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا

02 دسمبر, 2020 18:00

شیعیت نیوز: ثقلین ظفر آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 44واں سالانہ ڈویژنل کنونشن بعنوان "حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس” امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں منعقد ہوا، جس میں مجلس بیاد شہداء سے حجت الاسلام والمسلمین آغا نقی ہاشمی نے خطاب کیا۔

کنونشن میں سابقہ مرکزی صدر و رکن مرکزی نظارت یافث نوید ہاشمی نے خصوصی خطاب کیا۔ نومنتخب ڈویژنل صدر برائے سال 21-2020ء کا اعلان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان ناصر عباس شیرازی نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا ہدف عوامی فلاح نہیں بلکہ عوام کو ایک بار پھر گمراہ کر کے اقتدار کے مزے لوٹنا ہے، ناصرشیرازی

کنونشن میں علمائے کرام بالخصوص سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غضنفر حیدری، مولانا عظیم حر نجفی، مولانا کاشف حیدری، مولانا وسیم عباس معصومی، سابق مرکزی صدر تہور حیدری، سابق ڈویژنل صدر فرخ مہدی، عابس رضا سیال سمیت دیگر علمائے کرام، سابقہ ڈویژنل صدور، سینیئر برادران، موجودین و جملہ شرکاء کرام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید عسکری رضا ؒ کی اہلیہ8برس تک قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچتا دیکھنے کی آرزو لیئےدنیا سے رخصت ہوگئیں

کنونشن میں بیاد شہداء و مردہ باد امریکہ و اسرئیل کے حوالے سے ماحول سازی بھی کی گئی۔ کنونشن کے دوسرے روز مجلس عمومی نے انتخاب کے ذریعے ثقلین ظفر کو آئندہ سال کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔

5:27 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔