بار ایسوسی ایشن میرپورآزاد کشمیر کا انتہا پسندانہ اقدام، 5 شیعہ وکلاء کی بار کی رکنیت معطل کردی
شیعیت نیوز: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورآزاد کشمیر کا انتہا پسندانہ اقدام،5 شیعہ وکلاء کی بار کی رکنیت معطل کردی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورآزاد کشمیر نے5 شیعہ وکلاء کی بار کی رکنیت محض اس لیے ختم کی ہے کہ وہ توہین صحابہ کے ایک جھوٹے مقدمے میں ملزم کی طرف سے بطور وکیل پیش ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب حکمران میر جعفر اور میر صادق اور پوری امت کے غدار ہیں،سینیٹر مشتاق احمد خان
توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار واجد شاہ نامی ملزم کی وکالت کیلئے عدالت میں پیش ہونے پر 5 شیعہ وکلاء گوہر عباس شاہ ایڈووکیٹ ، شیر عباس کاظمی ایڈووکیٹ ، تسلیم عارف کاظمی ایڈووکیٹ ، بشیر احمد ایڈووکیٹ اور ابوالحسن ایڈووکیٹ کی رکینت معطل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور آزاد کشمیر نے درخواست دائر کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقدمے میں سیشن جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ جس کے بعد شدت پسند وکلاء کے ایک جتھے نے سیشن جج کی عدالت کا گھیراؤ کر لیا اور دروازہ توڑ کر سیشن جج کو مارنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی اسلامی ملک کا ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں، علامہ افضل حیدری
واضح رہے کہ سیشن جج پر حملے کی کوشش میں شدت پسند وکلاء پر پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوچکی اور چند شدت پسند وکلاء ان میں سے گرفتار ہوگئے ہیں بقیہ سیشن جج حملہ ایف آئی آر میں مفرور ہیں۔
جن شیعہ وکلاء کی بار کی رکنیت معطل کی گئی ہے انہوں نے آزاد جموں کشمیر بار کونسل میں میرپور ڈسٹرکٹ بار کے اس اقدام کے خلاف اپیل دائر کردی ہے امید ہے تکفیریوں کو وہاں منہ کی کھانا پڑے گی۔







