اہم ترین خبریںپاکستان

شکارپور، مرکزی جلوس یوم علی ؑ پر قائم مقدمہ خارج، اےٹی سی عدالت سے تمام 40عزادارباعزت بری

واضح رہے کہ شکارپورپولیس نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے جلوس یوم علی ؑ نکالنے پر 40 سے زائد عزاداران کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا تھا

شیعیت نیوز: یوم شہادت امام علی ؑ کے موقع پر جلوس عزا برآمد کرنے پر شکارپور پولیس کی جانب سے ایم ڈبلیوایم ضلع شکار پور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار اور دیگر 40 عزاداروں پر درج جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ختم کرکے انسدادی دہشت گردی عدالت نے تمام عزاداروں کو باعزت بری کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ رمضان میں 21تاریخ کو شکارپور میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس شہادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر شکارپور پولیس کی جانب سے قائم مقدمہ اور ایف آئی آرمیں نامزد ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل اصغرعلی سیٹھار ،فدا عباس لاڑک سمیت تمام 40عزاداروں آج عدالت نے باعزت بری کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے3اراکین جی بی اسمبلی نے حلف اٹھالیا، کاظم میثم کو کا مرس اینڈ انڈسٹریزکا قلمدان سونپےجانے کا امکان

واضح رہے کہ شکارپورپولیس نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے جلوس یوم علی ؑ نکالنے پر 40 سے زائد عزاداران کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایا تھا، جس پر آج انسداد دہشت گردی عدالت نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے تمام نامزد عزاداران کوباعزت بری کرنے اور کیس خارج کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد نقوی کا علامہ کلب صادق اورحریت رہنما علامہ عباس انصاری کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے ٹی سی عدالت کے باہر وکلاءکے ہمراہ گفتگو کرتےہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں اور دیگر عزاداروں نے عدالتی فیصلے کو حق وسچ کی فتح قرار دیا اور کہاکہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے ، ہم کسی صورت عزاداری سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button