مقبوضہ فلسطین

 103 دن تک بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی قیدی ماہرالاخرس رہا

المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے 103 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہرالاخرس کو آج رہا کردیا۔ جسمانی کمزوری کی وجہ سے وہ اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے 49 سالہ ماہر الأخرس کو 27 جولائی کو وجہ بتائے بغیر گرفتار کیا تھا اور وہ اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے بھوک ہڑتال پر تھے جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button