دنیامقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے پہلے سرکاری وفد کے سوڈان کے سرکاری دورے کا اعلان

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایک سرکاری وفد جلد ہی سوڈان کے سرکاری دورے پر خرطوم روانہ ہوگا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے اعلان کے بعد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 اکتوبر کو سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور اس کے بعد اسرائیل کاایک وفد سوموار کے روز خرطوم روانہ ہوا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پرلانے کے اقدامات کرنا تھا۔

خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ کے مطابق فوجی ریڈیو کی رپورٹ پر اسرائیل کے سرکاری عہدیداروں یا حکومت کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ تاہم دورے کے منصوبہ ساز حلقوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ گذشتہ ہفتے ہونا تھا تاہم  لاجسٹک وجوہات کی بنا پراسے موخر کیا گیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ‘ایم کے این’ کے مطابق خرطوم کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ تعلقات استوار رکنے کے بعد اسرائیل کا سوڈان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button