#StopNormalizingIsrael،پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

24 نومبر, 2020 21:04

شیعیت نیوز: قبلہ اوّل بیت المقدس پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستانی حکومت پر امریکی، سعودی عرب اور ان کے زرخرید صحافیوں کے دباؤ کے خلاف پاکستان کے غیور اور محب وطن عوام نے سوشل میڈیا پر اپنا فیصلہ سنا دیا ۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر #StopNormalizingIsraelکے عنوان سے ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکیلئے پاکستان پر ڈالنے جانے والے غیر معمولی دباؤ اور اسرائیل نواز صحافیوں کی مظلوم فلسطینی عوام سے خیانت کے خلاف ٹیوئٹر ٹرینڈ کا اعلان کیا گیا جس میں ملک بھر اور بیرون ملک مقیم صارفین کی ہزاروں کی تعداد نے بھرپور حصہ لیا۔ #StopNormalizingIsrael ہزاروں ٹوئٹس کے ساتھ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ قرار پایا۔

یہ بھی پڑھیں:امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر ڈی پی او میانوالی لاہور ہائیکورٹ طلب

سوشل میڈیا صارفین نے قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی غداری کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ امت مسلمہ خصوصاً ملت پاکستان عرب ممالک کی جانب سے قابض صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرتی ۔ جو لوگ پاکستان سے یہ امید وابستہ کیئے ہوئے ہیں کہ پاکستان بھی سعودی واماراتی نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرلے گا تو وہ خوابوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر!، ایم ڈبلیوایم کے دو اراکین جی بی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ، نوٹیفکیشن جاری

صارفین نے اپنے پیغامات میں واضح کیا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے کسی صورت قبلہ اول پر قابض اور لاکھوں نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ۔

4:14 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔