اہم ترین خبریںعراق

عراق امریکہ کا تابعدار نہیں، امریکہ کو عراق سے جانا ہوگا، عراقی وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

شیعیت نیوز : عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عراق امریکہ کا تابعدار نہیںہے امریکہ کو عراق سے جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد حکومت، امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کے انخلا سےمتعلق عراقی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کی پابند ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کے صدر کی حیثیت سے جوبائیڈن کے انتخاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے لئے یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ وہائٹ ہاؤس میں کون پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق امریکہ میں منتخب ہونے والے کسی بھی حکمران کا تابع دار نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراقی سیکورٹی فورسز کے داعشی خفیہ ٹھکانوں پر سنگین حملے

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بھی کہا ہے کہ امریکا نے عراق سے اپنے فوجیوںکی تعداد کم کرنا شروع کر دی ہے اور باقی بچے عناصر اسکی جنگی فورس کا حصہ نہیں ہیں۔

عراق کی تنظیم کتائب سید الشہدا کے ترجمان کاظم الفرطوسی نے بھی کہا ہے کہ تحریک استقامت نے اگرچہ عراق سے امریکہ کے فوجی انخلا کے بارے میں مہلت دی ہے تاہم یہ مہلت ہمیشہ باقی رہنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد غاصب فوجیوں کو جواب دینا تمام عراقیوں کا قانونی حق ہے۔

دریں اثنا عراق کی النجبا تحریک کی سیاسی کونسل کے چیئرمین علی الاسدی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی تعداد میں صرف کمی کافی نہیں ہے بلکہ تمام امریکی فوجیوں کو عراق سےواپس جانا ہو گا۔

عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے رکن فاضل الفتلاوی نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ کے فیصلے پر فوری طور پر عمل کرے۔

واضح ر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی جماعتیں اپنے ملک سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اورعراقی پارلیمنٹ بھی رواں برس پانچ جنوری کو ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دے چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button