اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت بلتستان الیکشن، ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کاظم میثم کامیاب، اسلامی تحریک کوئی نشست حاصل نہ کرسکی

ایم ڈبلیوایم کے دوسری امیدوار حلقہ جی بی ایل اے 5نگرسابق ممبر جی بی اسمبلی حاجی رضوان علی آزاد امیدوار جاویدعلی منوا کے ہاتھوں شکست کھا گئے ۔

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2020 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین دو میں سے ایک حلقے میں کامیاب قرار پا گئی ہے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان 8میں سے کسی ایک حلقے میں بھی کامیابی حاصل نا کرسکی۔

تفصیلات کےمطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزدامیدوار برائے حلقہ جی بی ایل اے 8 سکردو 2 محمد کاظم میثم 7988 ووٹ لے کرکامیاب قرار پاگئے ہیں۔ پی پی پی کے سید محمد علی شاہ 7012 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ ایم ڈبلیوایم کے دوسرے امیدوار حلقہ جی بی ایل اے 5نگرسابق ممبر جی بی اسمبلی حاجی رضوان علی آزاد امیدوار جاویدعلی منوا کے ہاتھوں شکست کھا گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک کا پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کاڈالاجانے والا دباؤ امت مسلمہ سے سنگین غداری ہے، علامہ باقرعباس زیدی

حلقہ جی بی ایل اے 5نگر کے تمام 26 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جاوید علی منوا 2443 ووٹ حاصل کرکے کام یاب ہوگئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رضوان علی نے 1766 ، آزاد امیدوار ذوالفقار علی مراد نے 1230 اور پی پی پی کے مرزا حسین نے 1123 ووٹ حاصل کیے۔ حلقے کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 14001 ہے۔

حلقہ جی بی ایل اے4نگر کےتمام 42 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی کے امجد حسین نے 4716 ووٹ لے کر اس حلقے سے کامیابی حاصل کرلی۔ ان کا کانٹے دار مقابلہ اسلامی تحریک پاکستان (آئی ٹی پی) کے امیدوار محمد ایوب وزیری سے رہا جنھوں نے 4291 ووٹ حاصل کیے۔ تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار میر نے یہاں 2200 ووٹ حاصل کیے۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 23 ہزار 171 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبداللہ پرقاتلانہ حملہ کرنے والے کا تعلق کس مسلک سے ہے؟ سی ٹی ڈی کا اہم انکشاف

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم نے فقط سکردو اور نگر کے دو حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کیئے تھے جن میں سےسکردو حلقہ 2سے نامزد امیدوار کاظم میثم کامیاب جبکہ حلقہ 5نگرسے ایم ڈبلیوایم کے سابق ممبر اسمبلی حاجی رضوان آزاد امیدوار جاوید منوا سے شکست کھا گئے ۔

پی ٹی آئی سے اتحاد کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم اپنی کامیاب نشست کے علاوہ ایک ٹیکوکریٹ اور ایک خاتون کی مخصوص نشست بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہےجن پر مولانا اکبر علی رجائی اور کنیز فاطمہ نامزدتھیں۔

جبکہ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت اور بلتستان ڈویژن میں کل 8امیدوار مختلف حلقوں سے نامزد کیئے تھے جن میں سے حلقہ ایک سکردو سے نامزد امیدوار ایڈوکیٹ محمد عباس سفیر پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ زکریا خان مقپون اور حلقہ 2گلگت سے نامزد امیدوار مصطفیٰ شاہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جوہر علی کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے باقی 6 امیدواروں میں سے بھی کوئی کامیابی حاصل نا کرسکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button