اہم ترین خبریںپاکستان

آغا راحت الحسینی کی بدولت پیپلز پارٹی گلگت و نگر سے کامیاب

شیعیت نیوز : گلگت کے امام جمعہ و معروف مذہبی شخصیت آغا راحت حسین الحسینی کےانتخابات کی شب کئے گئے فیصلے نے پاکستان پیپلز پارٹی کےصوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کی متوقع شکست کو گلگت حلقہ جی بی اے ۱ اور نگر حلقہ جی بی اے ۴ سے کامیابی دلوادی ۔

واضح رہے کہ ان دونوں حلقوں میں تحریک انصاف اور اسلامی تحریک پاکستان کےامیدوار میدان میں تھے لیکن قاضی نثار سمیت تکفیری علماء دیوبند کی جانب سے گلگت حلقہ جی بی اے ۱ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے معتدل رہنما مولانا سلطان رئیس کی حمایت کے اعلان کے بعد آغا راحت حسینی نے پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد ایڈوکیٹ کو اسلامی تحریک کے مصطفی شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کےجوہر حسین پر فوقیت دی اور یہی حمایت متوقع شکست خوردہ امیدوار امجد ایڈوکیٹ کی گلگت حلقہ ایک سے کامیابی کا سبب بن گئی ورنہ مبصرین گلگت حلقہ ایک سے مولانا سلطان رئیس کو مضبوط امیدوار قرار دے رہے تھے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں وزیر خارجہ اور ترجمان پاک فوج کی مشترکہ پریس کانفرنس،بھارتی دہشتگردی بےنقاب

اس ہی طرح نگر جی بی اے حلقہ ۴ میں آغا راحت الحسینی کی بدولت پاکستان پیپلز پارٹی کےامجد ایڈوکیٹ کو غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی وہیں اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری کو اپنی یقینی فتح سے ہاتھ دھونے پڑے ۔

نگر حلقہ جی بی اے ۴ اسلامی تحریک پاکستان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن آغا راحت کی امجد ایڈوکیٹ کی حمایت نے اس ناقابل تسخیر قلعہ سے اسلامی تحریک کو محروم کردیا ۔

گلگت کے عوام کی علماء کہ احترام کہ سببب اور آغا راحت کی کوششوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں عبرت حاصل کرنیوالی پاکستان پیپلز پارٹی دو مزید نشستیں حاصل کرکے کل تین نشستیوں کی حقدار ٹھہری ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button