ایران

ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف آج پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک وفد کے ہمراہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہونچ رہے ہیں۔

دورہ پاکستان سے قبل وزیر خارجہ نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا : پاکستان پہونچنے پر میں اپنے بھائیوں شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، جنرل باجوہ آرمی چیف اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی مسائل کے بارے میں اعلیٰ سطحی گفتگو ہوگی۔

محمد جواد ظریف نے لکھا کہ یوم اقبال کے بعد یہ سفر انجام پا رہا ہے اور علامہ اقبال عالم اسلام کے ایک عظیم مفکر، بین الاقوامی شاعر، اتحاد و بھائی چارے کے لئے انتھک کوشش کرنے اور ایران و پاکستان کو آپس میں جوڑنے والے ایک عظیم انسان تھے۔

اس سے قبل بھی محمد جواد ظریف نے یوم علامہ اقبال کی مناسب پر اردو زبان میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے علامہ اقبال کو عالم اسلام کا ایک عظیم دانشور، شاعر اور مفکر قرار دیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ اتحاد و یکجہتی وہ مسئلہ تھا جس کے لئے علامہ اقبال ہمیشہ فکرمند رہے اور یہی مسئلہ آج عالم اسلام کے لئے ایک المیہ بنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ نو نومبر علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے جسے پاکستان میں یوم علامہ اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button