پاکستان

علامہ راجہ ناصر کی عارف الجانی کو مرکزی صدر آئی ایس او منتخب ہونے پر مبارکباد

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئی ایس او کے 49ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر برادر عارف حسین الجانی کو دوسری مرتبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ آئی ایس او ایک تربیت ساز ادارہ ہے جہاں سے پاکیزہ نوجوان معاشرے کو میسر آتے ہیں ، امید ہے کہ برادر عارف الجانی اس الہیٰ کاروان کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں انجام دیں گے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کی کوشاں آئی ایس اوکے جوانوں کی درست سمت میں رہنمائی جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : عارف حسین الجانی دوسری بار آئی ایس او پاکستان کے میر کارواں منتخب

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سید ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے بھی برادر عارف حسین الجانی کے دوبارہ آئی ایس او کے مرکزی صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ان کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button