ایران

دنیا امریکہ کے نئے حکمرانوں کو دیکھ رہی ہے: ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ کیا نئے امریکی حکمران، ختم ہونے والی امریکی حکومت کی تباہ کن غنڈہ گردی اور لاقانونیت کو ترک کریں گے اور کثیر جہتی، تعاون اور قانون کے احترام کو قبول کریں گے؟

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف” نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام نے اپنی خواست اور اپنی رائے کا اظہار کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اب اہم بات وہی برتاؤ اور عمل ہے۔

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا کارنامہ روشن ہے؛ عزت، قومی مفادات اور ذمہ دارانہ سفارتکاری۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار "جوبائیڈن” بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں حامیوں سے خطاب میں امریکا کے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کو متحد کرنے کا وقت ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہی ملک کے لیے کام کیا جاسکتا ہے لہذا اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button