مشرق وسطی

حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی, فرانس اور عرب امارات برابر کے شریک

پیغمبر کی گستاخی میں فرانس اور امارات برابر کے شریک، امارات نے فرانسیسی صدر کی حمایت کردی
یو اے ای کے وزیر خارجہ انور غرقاش نے فرانسیسی صدر کے بیان کی حمایت کردی

انور غرقاش نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ان کی بیان کا غلط مطلب نکال رہے ہیں

انہوں نے کہا فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کو فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونے کی بات کی ہے.

ادھر رائٹر کے مطابق ابوظہبی ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے صدر ایمانوئل میکرون سے فون پر گفتگو کے دوران فرانس میں حالیہ حملوں کو دہشت گرد قرار دیا اور ان حملوں کی مذمت کی ہے اسے سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو ای ایم نے اتوار کے روز رپورٹ کیا۔

ڈبلیو ای ایم نے کہا کہ شہزادے نے نفرت انگیز تقریر ، اور جرم ، تشدد اور دہشت گردی کے کسی جواز کو مسترد کرنے پر زور دیا۔ انور غرقاش نے کہا کہ” ہمیں میکرون کے بیان کو بغور سننا چاہیے، وہ مغرب میں مسلمانوں کو تنہا نہیں کرنا چاہتے، اور وہ درست کہہ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں مسلمانوں کو بہتر طریقے سے ضم ہونا چاہیے اور فرانسیسی حکومت کو اس مقصد کے حصول کیلئے طریقے تلاش کرنے کا اختیار بھی ہونا چاہیے۔

انور غرقاش نے تمام تر تنازعے کا ملبہ ترک صدر رجب طیب اردوگان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی طیب اردوگان کوئی کمزوری دیکھتے ہیں وہ اسے اپنا اثر بڑھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل ابو ظہبی کے پرنس محمد بن زید نے بھی فرانسیسی صدر کو ٹیلی فون کرکے اپنی حمایت ظاہر کی، بات چیت کے دوران انہوں نے فرانس میں ہونے والے حملوں کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا اور ان کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ فرانسیسی صدر نے حضور اکرم ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کے شائع ہونے کے بعد اسے اظہار رائے کی آزادی قرار دے کر اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فرانس میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس میں شریک مسلمانوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر دنیا بھر میں ردعمل جاری ہے، ترکی، اور پاکستان نے بھی بھر پور رد عمل دیا ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مذمتی قرارداد بھی پاس کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ممالک کے سربراہان کو اس ضمن میں خطوط بھی لکھے ہیں

گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان پر فرانسیسی سفیرکو بھی پاکستان نے دفتر خارجہ طلب کیا تھا،اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا،پاکستان نے فرانسیسی سفیر کے سامنے دو ٹوک موقف رکھا،فرانسیسی سفیر مارک بریٹی کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا، فرانسیسی سفیر کو اسپیشل سیکریٹری یورپ نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا،گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان نے فرانس سے شدید احتجاج کیا ہے ،خاکوں کے بعد فرانسیسی صدرکے گستاخانہ بیان پربھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

متعلقہ مضامین

Back to top button