اہم ترین خبریںپاکستان

نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف آئی ایس او کا فرانسیسی قونصلیٹ کراچی پر احتجاج

2012 میں مغربی ممالک کی جانب سے ہونے والی توہین رسالت ؐ پر پاکستان میں سب واحد قربانی ملت جعفریہ نے شہید ناموس رسالتؐ علی رضا تقوی کی پیش کی تھی۔

شیعیت نیوز: فرانس میں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر میکرون کی توہین آمیز حرکت کی حمایت کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش چورنگی سے احتجاجی ریلی نگالی گئی جبکہ فرانسیسی قونصلیٹ پہنچ کراحتجاج کیا گیا ۔احتجاجی ریلی میں مردوخواتین سمیت علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ صادق رضا تقوی آئی ایس او کے مرکزی رہنما علی اویس زیدی ،علامہ مبشر حسن ودیگر مقررین نے خطاب کیا۔شرکاء نے فرانسیسی پرچم نذرآتش کرکے اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی تحریک کا اصل ہدف عمران خان سے اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے، مبشرلقمان اور طاہر اشرفی کا انکشاف

مقررین نے کہاکہ فرانس میں ایک مرتبہ توہین رسالت ؐ نے پورےعالم کو غم وغصے میں مبتلا کردیا ہے ، آزادی اظہار رائے کےنام پر دینی مقدسات کی توہین کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا، ہم کسی صورت نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں توہین کو برداشت نہیں کریں گے، ہم سر کٹاسکتے ہیں لیکن شاتمینِ رسول ؐ کے آگے جھکا نہیں سکتے ۔ ناموس رسالت ؐ کا تحفظ ملت جعفریہ کابنیادی عقیدہ ہے ، شاتمِ رسول ؐ سلمان رشدی کے خلاف سب سے پہلے واجب القتل ہونے کا فتویٰ امام خمینی ؒ نے دیا تھا۔ 2012 میں مغربی ممالک کی جانب سے ہونے والی توہین رسالت ؐ پر پاکستان میں سب واحد قربانی ملت جعفریہ نے شہید ناموس رسالتؐ علی رضا تقوی کی پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نامور شیعہ بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو شہر مقدس قم ایران میں سپرد خاک کردیاگیا

مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک بدر کرے اور فرانس کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات کو فوری منقطع کرنے کا اعلان کیا جائے جبکہ تمام عالم اسلام متحد ہوکر فرانسیسی مصنوعات کا دنیا بھرمیں بائیکاٹ کا اعلان کرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button