اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کا سیرت کمیٹی کے جعلی نام سے سجاول میں جلوس میلاد النبیؐ پر پابندی کا مطالبہ

سیرت کمیٹی سجاول کے جعلی نام سے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی سرغنہ حافظ اسماعیل نے ڈی سی سجاول کو 16ربیع الاول کو نکالی جانے والی میلاد ریلی روکنے کی درخواست دی ہے ۔

شیعیت نیوز: ہزاروں بےگناہ پاکستانی شیعہ سنی عوام اور افواج پاکستان کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کا نام بدل کر ڈپٹی کمشنرسجاول سے جلوس میلادالنبیؐ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ۔ سیرت کمیٹی سجاول کے جعلی نام سے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی سرغنہ حافظ اسماعیل نے ڈی سی سجاول کو 16ربیع الاول کو نکالی جانے والی میلاد ریلی روکنے کی درخواست دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 40 برس سے وطن عزیز کو فرقہ وارانہ منافرت اور کافرکافر کے نعروں میں جکڑکر رکھنے والی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کارندوں کانواسہ رسولؐامام حسینؑ کے بعد نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ سے بغض بھی نکل کر سامنے آنے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، ایک اور نوجوان کالعدم سپاہ صحابہ کے قاری کی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا

سجاول میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی سرغنہ حافظ اسماعیل نےسیرت کمیٹی کے فرضی نام سے ایک درخواست ڈپٹی کمشنر سجاول کو جمع کروائی ہے جس میں 16ربیع الاول کو جشن میلاد حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سیرت کمیٹی (کالعدم اہل سنت والجماعت /سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی )نےموقف اختیار کیا ہے کہ 16ربیع الاول کو اہل تشیع کی جانب سے نکالا جانا والا جلوس غیر قانونی ہے اس کی کوئی روایت سجاول میں موجود نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ ان غیر قانونی جلوسوں کی اجازت ہر گز فراہم نا کرے، واضح رہے کہ یہ وہی دہشت گرد جماعت ہے جس نے 70 ہزار بے گناہ پاکستانیوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا سادات کےخلاف توہین آمیز زبان کا استعمال ،کڑوڑوں سادات عظام کی دل آزاری

آج قانون اور آئین کا راگ الاپنے والی کالعدم سپاہ صحابہ کا اہل بیت ؑ رسول ؐ کے بعد خود رسول اکرم ؐ کے لئے ان کے اندر چھپا ہوا بغض اور کینہ چھلک کر باہر آچکا ہے، نہ یہ لوگ اس ملک کے وفادار ہیں نا ہی رسول ؐ اور آل رسولؐ کے یہ فقط آل سعود اور آل امیہ کے وفادار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button