پاکستان کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا نے آج منگل کے روز آئی ایس پی آر کے حوالے سے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں علیم خان خوشحالی گروپ سے وابستہ دو دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گرد گزشتہ روز میر علی کے رہائشی ملک رئیس کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گرد پولیس کو دیگر دہشت گردی کی واردات میں بھی مطلوب تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کوسٹل ہائی وے پر اورماڑا کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں ایف سی کے 7 اہلکار اور قافلے کے 7 گارڈ جاں بحق ہو گئے جبکہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا جہاں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئےتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button