مقبوضہ فلسطین

دشمن کے ساتھ آنکھ کے بدلے میں آنکھ کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت ہر بارصہیونی ریاست کے جرائم کا حساب چکانے ، اس کےطاقت کے اوراق منتشر کرنے اور صہیونی ریاست کو اس کے جنگی جرائم کی قیمت چکانے پرمجبور کرتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس اور فلسطینی مزاحمتی قوتیں صہیونی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن سے آنکھ کے بدلے میں آنکھ اور سر کے بدلے میں سر کے اصول پر عمل پیرا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ 19 سال قبل صہیونی وزیر سیاحت رحبعام زئیفی کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت اسی اصول پرعمل پیرا ہونے کا نتیجہ ہے۔

مقتول صہیونی وزیر سیاحت زئیوی کے قتل کے 19 سال پورے ہونے کی مناسبت سے حماس کے ترجمان نے کہا کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے مجاھدین نے سر کے بدلے میں سر لینے کی پالیسی اور اصول کے تحت صہیونی دشمن کو پیغام دیا فلسطینی مجاہدین اپنے شہدا کا بدلہ لینے کہ پوری طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے۔

بیان میں‌کہا گیا ہے کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے جماعت کے سیکرٹری جنرل ابو علی مصطفیٰ کی شہادت کے بدلے میں اسرائیلی وزیر سیاحت کو ہلاک کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ فلسطینی قوم سر کے بدلے میں سر اور آنکھ کے بدلے میں آنکھ کا بدلہ لینے کےاصول پر چلتی ہے۔
خیال رہے کہ سابق اسرائیلی وزیر سیاحت کو آج سے 19 برس قبل 2001ء سترہ اکتوبر کو ابو علی مصطفیٰ کو شہید کرنے کے جرم میں قتل کردیا تھا۔

-مرکز اطلاعات فلسطین

متعلقہ مضامین

Back to top button