مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں قید 60 فلسطینیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلروں کے مظالم اور قیدیوں سے ناروا سلوک پر 60 فلسطینی قیدیوں نے آج جمعرات کو بہ طور احتجاج اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اسیران نے اپنے ساتھی وائل الجاغوب کی قید تنہائی ختم کرنے میں ناکامی  اور ماہر الاخرس کے معاملے میں ہٹ دھرمی برتنے پربہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2001ء‌سے زیرحراست الجاغوب کو ایشل جیل میں قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے جب کہ اسیر ماہرالاخرس 81 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اس وقت تشویشناک حالت میں ہیں مگر صہیونی جیلروں  انہیں رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ادھر عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے آج سے اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button