سعودی اتحاد کی جارحیت جاری، الحدیدہ میں 265 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

11 اکتوبر, 2020 23:47

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 265 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں اور 40 مرتبہ توپخانوں کے گولے اور میزائل داغے گئے اور 208 بار بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

1:42 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔