دنیا

افغانستان میں طالبان کے حملے جاری، 23 سکیورٹی اہلکار جاں بحق و زخمی

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 11 اہلکار سکیورٹی اہلکار جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے قندوز کے علاقے میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اور 4 پولیس اہلکار مارے گئے جب کہ 5 فوجی اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

اسی طرح ہلمند کے علاقے میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار مارے گئے اور 3 زخمی ہو گئے۔ دونوں حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نہیں کی گئی ہے۔

افغان سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ جوابی کارروائی میں طالبان کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس دوران 5 سے زائد طالبان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے خلاف طالبان کا حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب جمعرات کو افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں فوج کے آپریشن کے دوران 20 طالبان ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button