مشرق وسطی

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کا بحرین کا دورہ

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف نے بحرین کا دورہ کیا اور منامہ میں بحرین کے اعلیٰ سکیورٹی عہدے داروں سے بات چیت کی ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف نے بحرین کا دورہ کیا اور منامہ میں بحرین کے اعلیٰ سکیورٹی عہدے داروں سے بات چیت کی ہے۔

موساد چیف کوہن نے بحرین کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عادل بن خلیفہ الفاضل اور اسٹریٹیجک سکیورٹی سروس کے سربراہ احمد بن عبدالعزیز آل خلیفہ سے ملاقات کی۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔

واضح رہے کہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات کے حوالے سے امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے بعد فلسطین نے امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button