اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

لاپتہ افراد کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا دبنگ اعلان

اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بھی قائم ہے اور لاپتہ افراد کے معاملے میں عدالت اپنا کردار ادا کرے گی۔

شیعیت نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نےدبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے معاملے میں اب عدالت اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان الیکشن، اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف اتحاد پر متفق،آئندہ چند روز میں اعلان متوقع

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے، اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بھی قائم ہے اور لاپتہ افراد کے معاملے میں عدالت اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر قائدین اربعین امام حسین ؑپاکستان میں کرینگے

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے بلوچستان کے کیسز جلد نمٹائیں، بلوچستان کے آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عدالت کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہو رہی ہے، عدالت آزادانہ فیصلے کرتی ہے، سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آ ج پانی کا مقدمہ سنا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ 5 ڈیمز تعمیر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button