ایران

رہبر معظم نے سابق سویت یونین کے زوال کے بعد میزائل خریدنے سے منع کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرواسپیس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ سابق سویت یونین کے زوال کے بعد ہمیں میزائل خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہمیں میزائل خریدنے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرواسپیس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ سابق سویت یونین کے زوال کے بعد ہمیں میزائل خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہمیں میزائل خریدنے سے روک دیا۔

ایرانی ایرواسپیس کے سربراہ نے ایرو اسپیس کی مستقل نمائش کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اس وقت سویت یونین سے وہ میزائل خرید لیتے تو آج ہمیں اتنی پیشرفت حاصل نہ ہوتی۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم میزائل، ڈرون طیاروں اور راڈار کی ساخت کے شعبہ میں دنیا کے پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہم نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں دن رات کام کیا اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھایا ۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہمیں حضرت امام خمینی (رہ) نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا درس دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنی توانائیوں کو مستقل نمائش میں پیش کیا ہے اور ہمارے تجربات کا سلسلہ جاری رہےگا ، ہمیں مشکلات کا سامنا ہے لیکن خوداعتمادی کے ذریعہ ہم ان مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button