اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف تکفیری ریلیاں، آرمی چیف اور وزیر اعظم نوٹس لیں

ملت تشیع پاکستان کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ ہے کہ وہ اس عربی و بھارتی فنڈڈ فرقہ وارانہ لہر کو روکنے میں اپنا فوری اور مؤثر کردار ادا کریں

شیعیت نیوز : وطن عزیز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ملت تشیع کے خلاف تکفیری لابی سرگرم ہوچکی ہے ، ملت تشیع کا آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

ملک بھر میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے خلاف سعودی اور بھارتی اشاروں پر چلنے والے تکفیری دہشتگرد سرگرم ہوگئے ہیںاور پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماتلی میں شیعیان حیدرکرار ؑ کا بھرپور قوت کا مظاہرہ، بھارتی ایجنٹ تکفیریوں کی نیندیں حرام

پورے ملک میں شیعہ کافر کے نعرے لگائے جارہے ہیں، ریاستی اداروں کی سیکیورٹی میں شیعہ کافر ریلیاں نکالی جارہی ہیں جبکہ امام بارگاہوں پر حملے اور شیعہ نسل کشی کی منظم لہر بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا نیا خیبرپختونخوا شیعیان حیدرکرارؑ کی مقتل گاہ بن گیا، ایک اور عزادار شہید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک بھی میڈیا پر بیان دے چکے ہیں کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش بھارتی ہے اور اس سازش کو پاکستان مین طلانے والے بھارتی ایجنٹ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موجودہ فرقہ وارانہ کشیدگی ،حکومت معاملات کی سنگینی سے ناواقف

ملت تشیع پاکستان کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ ہے کہ وہ اس عربی و بھارتی فنڈڈ فرقہ وارانہ لہر کو روکنے میں اپنا فوری اور مؤثر کردار ادا کریں اور کئی قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے امن کو ان دہشتگردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button