اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

پاکستان میں حسینیت کی فتح کے نقارے گونج رہے ہیں

پاکستان میں حسینیت کی فتح کے نقارے گونج رہے ہیں

ٍ پاکستان میں حسینیت کی فتح کے نقارے گونج رہے ہیں ۔ بنو امیہ کی استبدادی یزیدیت نے پاکستان پر یلغار کی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے خائن شاہ و شیوخ نے امریکا اور اسرائیل کی ایماء پر مولویوں کو خریدا۔ زرخرید ملاؤں اور انکے فتنہ گر فسادی پیروکاروں نے خاندان رسالت ﷺ کی شان اقدس کے خلاف ہرزہ سرائی اور گستاخی پر مبنی باتیں کہنا شروع کیں۔

مخفی ناصبیوں پر نجد و ابوظھبی و منامہ کی لکشمی دیوی مہربان

عالم انسانیت کی راندہ درگاہ تکفیری ناصبیت کی اصلیت پہلے ہی بے نقاب ہوچکی تھی۔ عوام الناس اس سے نفرت اور لاتعلقی کرچکے تھے۔ لہٰذا اس مرتبہ بریلوی مسلک سے اشرف آصف جلالی اور قاری زوار بہادر جیسے مخفی ناصبیوں پر نجد و ابوظھبی و منامہ کی لکشمی دیوی مہربان ہوئیں۔

حضرت ابوطالب کے ایمان کو مشکوک بنانے کی منظم سازش

حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کے محب حضرت صائم چشتی کے ملک پاکستان میں حضرت ابوطالب کے ایمان کو مشکوک بنانے کی منظم سازش سے آغاز ہوا۔ اور ایسا صرف اس لیے کیا گیا تاکہ بنوامیہ کی اسلام دشمن انسانیت دشمن ملوکیت کو مسلمانوں کی نظر میں پسندیدہ بنایا جاسکے۔

آل سعود، آل خلیفہ اور آل نھیان کی استبدادی ملوکیت

جب بنوامیہ کی استبدادی ملوکیت مسلمانو ں کے لیے قابل قبول قرار پاتی تو آل سعود، آل خلیفہ اور آل نھیان کی استبدادی ملوکیت کو قابل قبول بنانے کے حق میں دلیل قائم ہوجاتی۔ سانحہ صفین و سانحہ شہادت حضرت عمار بن یاسر تا سانحہ کربلا و سانحہ حرہ مدینہ و سانحہ مکہ سمیت سارے سانحات کے ذمے دار بنو امیہ کے بادشاہوں کے حق میں منظم مہم چلانے سے اور کیا اہداف حاصل کرنے تھے!؟

Conspiracy to spark off Sunni Shia sectarian violence in Rawalpindi foiled

سازش پر عمل شروع ہوا۔ اہل بیت نبوۃ ﷺ سے بغض و کینہ اور اہل بیت نبوۃﷺ کے دشمنوں کی محبت کا اظہار کھلے عام ہونے لگا۔ دیوبندی اہل حدیث مشترکہ ریلی سے خطاب کے وقت لاؤڈ اسپیکر سے امیر یزید (بن معاویہ) زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

بریلوی مسلک کے مفتی عبدالعلیم قادری نے جوانان جنت کے سردار امام حسن ؑ و امام حسین ؑ، نواسی رسول اکرم ص جناب سیدہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا اور مولا امیر المومنین حضرت علی ؑ بن ابی طالب ؑ کی شان اقدس میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی۔ یہ سب پاکستان میں ہوا۔ کھل کر بنو امیہ طلقاء ابن طلقاء اور فاجر ابن فاجر کا دفاع کیا گیا۔

مفتی عبدالعلیم قادری کے خلاف کوئی ریلی نکالی؟

کیا مفتی منیب اور شاہ عبد الحق ابن شاہ تراب الحق قادری و مظفر شاہ بریلوی مسلک اور تحریک لبیک نے مفتی عبدالعلیم قادری کے خلاف کوئی ریلی نکالی؟ کیا مفتی عبدالعلیم قادری بریلوی کے خلاف کسی بھی سنی مولوی یا شخصیت نے پولیس اسٹیشن جاکر ایف آئی آر کٹوائی؟ کیا ریاست نے از خود کوئی مقدمہ درج کیا؟ ان سب کا جواب ہے ”نہیں“۔

امام ابوحنیفہ کے مقلد

چلو یہ تو ہوئے سنی بریلوی حنفی اور انکے اندر کے معاملات۔ دیوبندی مولوی بھی خود کو حنفی کہتے ہیں۔ یعنی بریلوی اور دیوبندی دونوں کا دعویٰ ہے کہ وہ امام ابوحنیفہ کے مقلد ہیں۔ اور دونوں کا پاکستان میں یہ حال ہے کہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کے خلاف علی الاعلان گستاخیاں اور توہین آمیز باتیں کہتے ہیں۔ مفتی عبدالعلیم قادری کے خلاف نہ تو دیوبندی جامعہ بنوریہ، نہ ہی جامعہ فاروقیہ اور نہ ہی دارالعلوم کورنگی کراچی سے کوئی فتویٰ آیا۔ مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی، ڈاکٹر عادل خان، مفتی طارق مسعود، سبھی خاموش۔

مکمل خاموشی ہے

اور وہ جو انجمن سپاہ صحابہ اہل سنت و الجماعت دیوبندی لشکر جھنگوی کے سرخیل مولوی محمد احمد لدھیانوی تکفیری دیوبندی ہیں یا انکے بلونگڑے اورنگزیب فاروقی، ان سب کی طرف سے بھی مکمل خاموشی ہے۔ شاید پاکستان میں حنفی مسلک بریلوی اور دیوبندی اور غیر مقلد اہل حدیث نے گنگا اشنان کرلیا ہے یا ان پر اسلامیات لاگو نہیں ہوتی!؟۔

  یزید زندہ باد کے نعرے

یہی وجہ ہے کہ دیوبندی اہل حدیث مشترکہ ریلی کے شرکاء نے میزبانوں کے لاؤڈ اسپیکرز سے امیر یزید زندہ باد کے نعروں کا مثبت جواب دیا۔ بعد میں کہتے ہیں کہ ان کا ریلی سے تعلق نہیں تھا۔ انتہائی مضحکہ خیز دعویٰ ہے کہ انکے اپنے لاؤڈ اسپیکرز سے امیر یزید زندہ باد کے نعرے لگوائے گئے۔

اہل حدیث مولوی یوسف قصوری مولوی عبدالعزیز دیوبندی کے خلاف کوئی ریلی نکالی؟

اہل حدیث مولوی یوسف قصوری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ اور دو سنی علماء کے اصرار کے باوجود انہوں نے یزید بن معاویہ کا نام لے کر لعنت کرنے یا یزید کو ملعون واور لعنتی ماننے سے انکار کردیا۔

مولوی عبدالعزیز دیوبندی نے بھی یزید بن معاویہ کو مجرم اور فاسق و فاجر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان میں حسینیت کی فتح کے نقارے گونج رہے ہیں
یہی اصل سازش تھی کہ

یہی اصل سازش تھی کہ سنی مقدسات کا بہانہ بناکر بنو امیہ کی ملوکیت کا دفاع کیا جائے۔ محترم صاحبزادہ حامد سعید کاظمی صاحب اور مولوی کوکب نورانی اوکاڑوی صاحب کے چاہنے والے بھی آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود سے پوچھیں کہ ان دو حضرات نے مفتی عبدالعلیم قادری کی جانب سے اہل بیت نبوۃ ﷺ کی شان اقدس میں کی گئی دریدہ دہنی کے خلاف بھی کوئی پروگرام کیا ہے؟ اور اگر نہیں کیا ہے تو اہل بیت نبوۃ ﷺ کی عظمت و ناموس ان دونوں حضرات کے لیے کوئی حیثیت و اہمیت رکھتی ہے کہ نہیں!؟۔

یزید بن معاویہ بھی محض فاسق و فاجر

کہنا صرف یہ ہے کہ جس کا مسلک یزید بن معاویہ کو بھی محض فاسق و فاجر مانتا ہے، اسے تو کافر کو بھی کافر کہنے کا حق نہیں۔ چہ جائیکہ توحید، عدل، نبوت، امامت، قیامت کو اصول دین اسلام ماننے والے اہل بیت نبوۃ ﷺ کے محب شیعیان حیدر کرار، شیعیان محمد ﷺو آل ؑ محمدﷺ پر کفر و رفض کے فتوے لگاتا پھرے۔

تکفیری ناصبی ہونے کے باوجود اہل بیت نبوۃ ﷺ سے محبت کا جھوٹا دعویٰ

اسلام سے تو انکو کوئی ہمدردی نہیں اور نہ ہی یہ شرع مقدس اسلام کی پیروی کرتے ہیں بلکہ یہ انکا تعصب اور بغض و کینہ ہے کہ تکفیری ناصبی ہونے کے باوجود اہل بیت نبوۃ ﷺ سے محبت کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں۔ جس سے محبت ہے اس کے لیے ریلیاں نکالتے ہیں، مقدمات درج کرواتے ہیں اور یہ سب کچھ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

پاکستان میں حسینیت کی فتح کے نقارے گونج رہے ہیں

پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 260  آرٹیکل 227

پاکستان کا ہر اثناعشری بارہ امامی شیعہ مسلمان ہے۔ اسلام کا آئین تو اسے مسلمان مانتا ہے اور پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 260بھی اسلام کی اس تشریح کو مانتا ہے۔ مزید یہ کہ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 227پاکستان کے ہر شیعہ اثناعشری بارہ امامی شیعہ مسلمان کو قرآن و سنت کی شیعی فقہ جعفریہ کی تشریح کے مطابق زندگی گذارنے کا حق ہے۔

کتب تاریخ طبری اور البدایہ والنہایہ (ابن کثیر)

شیعہ مسلمانوں نے اگر زیارت عاشورا پڑھ کر یزید اور اسکے باپ داداسے متعلق یہ کہا کہ یا اللہ ان پر لعنت فرما تو ان سب کو چاہیے کہ پہلے ام المومنین بی بی عائشہ پر اعتراض کریں کیونکہ وہ خال المومنین حضرت محمدؓ بن ابوبکر کی شہادت کے بعد ہر نماز کے بعد معاویہ بن ابوسفیان اور عمرو بن العاص کے لیے بددعا کیا کرتیں تھیں۔ یہ حقیقت اہل سنت کی کتب تاریخ طبری اور البدایہ والنہایہ (ابن کثیر) دونوں ہی میں تحریر ہیں۔

ام المومنین بی بی عائشہ

اورخود مفتی رفیع عثمانی و مفتی تقی عثمانی دیوبندی کے جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل مولوی ابو طلحہ محمد اصغر مغل نے البدایۃ و النھایۃ کا اردو ترجمہ تاریخ ابن کثیر کے حصہ ہفتم میں حضرت محمد بن ابوبکر کے قتل سے متعلق یہ ترجمہ لکھا ہے کہ جب حضرت عائشہ کو اسکا علم ہوا تو آپ نے اس پر شدید جزع و فزع کی۔ ………..حضرت عائشہ نمازوں کے بعد معاویہ اور عمرو بن عاص کے خلاف دعائیں کیا کرتیں تھیں۔

خال المومنین حضرت محمدؓ بن ابوبکر

اسی مولوی محمد اصغر مغل نے تاریخ طبری جلد سوم کے حصہ دوم کے اردو ترجمہ میں بھی اسی واقعہ سے متعلق لکھا کہ جب ام المومنین حضرت عائشہ کو محمد کے قتل کی خبر ملی تو انہیں اسکا بہت افسوس ہوا۔ اس واقعے کے بعد حضرت عائشہ ہر نماز کے بعد معاویہ اور عمرو بن العاص کے لیے بددعا کرتیں۔

خلافت راشدہ سے جنگیں کرنے والے کا دفاع کیوں

اہل سنت مولا امیر المومنین امام المتقین حضرت علی ؑ بن ابی طالب ؑ کوچوتھا خلیفہ راشد مانتے ہیں تو انکی خلافت راشدہ سے جنگیں کرنے والے کا دفاع کیوں کرتے ہیں؟ حضرت عمار بن یاسر کے قاتل باغی لشکر کے سردار کا دفاع کیوں کرتے ہیں۔ خال المومنین حضرت محمد ؓبن ابوبکر کے قاتل حاکم کا دفاع کیوں کرتے ہیں۔

اللہ کی لعنت ہو

شیعہ مسلمانوں نے یوم عاشورا کوجو زیارت یا دعا پڑھی اس میں آل مروان بن الحکم پر بھی اللہ کی لعنت ہو، یہ کہا تھا۔ کیا ایک عام سنی کو معلوم ہے کہ مروان بن الحکم کون تھا۔ معاویہ بن ابوسفیان نے مروان کو مدینہ پر گورنر مقر ر کیا تھا۔ تاریخ ابن خلدون کے مطابق معاویہ کی حکومت کے دور ہی میں مروان اور اسکی اولاد نے سن 58ہجری میں ام المومنین بی بی عائشہ کو دھوکے سے قتل کیا۔ بی بی عائشہ انکی مخالفت کیا کرتیں تھیں۔

اہل بیت نبوۃ ﷺ کی توہین

رہ گئے یہ فسادی فتنہ گر ناصبی مولوی جو یزید اور اسکے باپ دادا کو بھی مقدس بناکر اہل بیت نبوۃ ﷺ کی توہین کررہے ہیں، انکے بارے میں اہل سنت عوام اور جید علمائے کرام خود فیصلہ کریں۔ باقی رہ گئے شیعہ مسلمان تو شیعہ اسلامی اصول دین میں توحید، عدل، نبوت کے بعد بارہ اماموں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ یعنی بعد از ختم نبوت حضرت محمد ﷺ، امت کے قائد و رہبر و ہادی امیر المومنین مولا علی ؑ سے لے کر امام مہدی عج تک بارہ امام۔

اہل سنت عوام اور جید علمائے کرام خود فیصلہ کریں

اب اہل سنت عوام اور جید علمائے کرام خود فیصلہ کریں کہ آپ پنجتن پاک اہل بیت نبوت ﷺ کے ساتھ ہیں یا انکے دشمن کے طرفدار ہیں۔ کیا یہ انصاف ہے کہ امام برحق مولا امیر المومنین حضرت علی ؑ کے خلاف بغاوت اور جنگیں کرنے والے کا تو دفاع کیا جائے جبکہ ان سے پہلے جو تین حکمران خلفاء گذرے انکے باغیوں کو یا نہ ماننے والوں کو مرتد اور کافر کہا جائے، یہ کونسا عدل و انصاف ہے!؟ یہ دو الگ الگ معیار کیوں!؟۔

مفتی عبدالعلیم قادری نے گستاخی کی

مفتی عبدالعلیم قادری نے پنجتن پاک کی شان اقدس میں کھل کر گستاخی کی مگر سنیوں کی غیرت نہیں جاگی۔ امیر یزید زندہ باد کے نعروں پر دیوبندی اور اہل حدیث کی غیرت نہیں جاگی۔ لیکن شیعہ مسلمان پنجتن پاک اہل بیت نبوتﷺ کی عظمت کے مدافع ہیں اور رہیں گے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان میں بنوامیہ کی یزیدیت ملاؤں کے دلوں کے اندر ہے اورعام انسانوں کے سامنے منافقت سے کام لیتے ہیں۔ محرم 1442ھجری ایک تاریخی اور یادگار محرم بن کر گذرا کہ اس نے منافقوں کے چہرے سے نقاب الٹ کر رکھ دی۔

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے

حسینیت کی فتح کے نقارے بج رہے ہیں۔ دیکھ لیجیے۔ یزیدی ناصبی کون ہیں، پہچان لیجیے۔ امیر یزید زندہ باد کہنے والے کون ہیں دیکھ لیجیے۔ ام المومنین بی بی عائشہ نے نما ز کے بعد نام لے کر جن دوکو بددعائیں دیں، ان دونوں کے طرفدار کون ہیں، دیکھ لیجیے۔ سب کچھ سامنے آچکا ہے!؟

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے منافقین کی اصلیت بے نقاب کردی۔ شیعہ مسلمان حرم رسول اللہ و حرم آل رسول اللہ ﷺ کا دفاع کررہے ہیں۔

 

پاکستان میں حسینیت کی فتح کے نقارے گونج رہے ہیں
خلفائے راشدین اور امہات المومنین کا گستاخ کون
تحریر : محمد عمار
شیعیت نیوز اسپیشل

 

متعلقہ مضامین

Back to top button