عراق

عراق، ۲۴ گھنٹوں کے دوران امریکی فوجی کانوائے پر تیسرا حملہ

عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ بابل میں اس وقت ہوا جب امریکی، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے کی مزید تفصیلات اور ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button