دنیا

افغان نائب صدر کے قافلے پر قاتلانہ حملہ ۲ افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل میں افغان نائب صدر امر اللہ صالح اپنے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ اس حملے میں 2 افراد ہلاک اور محافظوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق کابل میں افغان نائب صدر امر اللہ صالح اپنے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ اس حملے میں 2 افراد ہلاک اور محافظوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق کابل کے علاقے تیمانی میں نائب صدر امرللہ صالح دہشت گرد حملے میں محفوظ رہے، خود کش حملہ آور نے نائب صدر کو اس وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی جب وہ دفتر جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

بم حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں سمیت لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ہی حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان نائب صدر کے قافلے پر خودکش حملہ اس قدر شدید تھا کہ اردگرد کی دکانیں اور سڑک پر کھڑی گاڑیاں تک تباہ ہو گئیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button