لبنان

بیروت دھماکہ امریکہ اور اسرائیل کے انٹیلی جنس اداروں نے کیا ہے: نجاح واکیم

عوامی تحریک لبنان کے رہنما نے فرانسیسی صدر کی حالیہ دورہ لبنان اور پشت پردہ اس کے حقائق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بیرت بندرگاہ دھماکہ امریکہ اور اسرائیل کے انٹیلی جنس اداروں نے کی ہے۔

عوامی تحریک لبنان کے رہنما نجاح واکیم نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیروت دھماکہ امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس نے کی ہے ۔ امریکی انتیلی جنس ادارہ ایف بی آئی نے اپنے آپ کو اس تحقیقات میں اس لئے شامل کیا ہے تاکہ دھماکے کے پیچھے موجود حقائق کو چھپایا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل چاہتا ہے بیرت دھماکہ کی حقیقت سامنے نہ آئے۔

لبنانی عوامی تحریک کے رہنما نے کہا: میکرون کو امریکیوں نے لبنان بھیجا تھا اور اس نے جان بوجھ کر حکمران طبقے کی توہین کی تھی۔ امریکیوں نے روس اور چین کے منصوبوں کو روکنے کے لئے اسے لبنان بھیجا تھآ۔

نجاح واکیم نے کہا کہ بیرت دھماکہ کی سرپرستی امریکیوں نے کی ہے اور آئندہ دنوں میں یہ ثابت ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں ہر مسیحی کی قیمت ایک بیرل تیل کے برابر بھی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button