لبنان

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

بیروت میں فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اور سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اور سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ لبنان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات میں حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں خطے اور خاص طور پر لبنان اور فلسطین کے سیاسی اور عسکری حالات کا جائزہ لیا۔

اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصر اللہ نے فلسطین کو درپیش چیلنجوں ، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات اور سازش پر مبنی صدی معاملے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ، اسرائيل اور ان کے اتحادی عرب ممالک کی شوم سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ نے دونوں تنظیموں کے باہمی تعلقات کو ایمان، اخوت اور جہاد پر استوار قراردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button