عراق

عراق: ایام عزا میں رقص نشرکرنے پر دجلہ ٹیلیویژن چینل کا دفترنذر آتش

شیعیت نیوز : مشتعل عراقیوں نے ایام عزا میں رقص کی ویڈیو چلانے پر دجلہ ٹیلیویژن چینل کے دفتر کو نذر آتش کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بغداد میں عراقی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے عاشورہ کے دن میوزک چلانے پر دجلہ ٹیلیویژن نیٹ ورک کے دفتر کو آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ دجلہ ٹی وی میں یوم عاشورکو عزاداری امام حسین علیہ السلام کی توہین کرتے ہوئے میوزک چلایا جس کی وجہ سے متعدد ملازمین نے ٹی وی سے مزید تعاون کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریاستی سرپرستی میں شیعہ کافر کا سوشل میڈیا ٹرینڈ، ادارے خاموش تماشائی

س توہین آمیز فعل کی وجہ سے دجلہ ٹی وی کے بعض ملازمین نے اس نیٹ ورک کے ساتھ کام جاری رکھنے سے انکار کردیا۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دجلہ ٹی وی اسلامی مزاحتمی گروہوں کے خلاف کافی عرصے سے کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عقائد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کسی کو اجازت نہیں کہ اپنے تکفیری عقائدہم پر مسلط کرے، ملت جعفریہ کا واضح اعلان

عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ دجلہ ٹی وی کے ذمہ داروں نے عمدا یوم عاشورکے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی۔

دجلہ ٹی وی کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ بغداد میں الجادریہ کے علاقے میں مشتعل افراد نے دفتر کو مکمل طور پر آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ہر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل افراد ٹی وی کے دفترکو آگ لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد لدھیانوی اور فاروقی آزاد جبکہ پنجاب پولیس نے حافظ تصدق سمیت 14ذاکرین کو اغواء کرلیا

خیال رہے کہ بغداد کی عدالت عالیہ نے یوم عاشور، ٹی وی چینل پر نازیبا پروگرام چلانے پر ٹی وی چینل کی لائسنس معطل کرکے چینل کے مالک کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

دجلہ نیٹ ورک کے مالک جمال الکربولی کے خلاف کربلا سمیت دیگر مختلف شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button