مقبوضہ فلسطین

غزہ: آتش گیر گیسی غباروں سے اسرائیلی کالونیوں میں 33 مقامات پر آتشزدگی

شیعیت نیوز : فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری طرف یہودی بستیوں میں پھینکے گئے آتش گیر گیسی غباروں کے نتیجے میں 33 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’’12‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنوبی غزہ کے بالمقابل اشکول یہودی کالونی میں آتش گیر مواد اور غبارے گرنے سے 33 مقامات پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جنگلات، فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔

ٹی وی رپورٹ‌میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے اطراف میں گیسی غباروں کے گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلوں نے اطراف کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےعوام نے اسرائیلی پابندیوں کے خلاف بہ طور احتجاج سرحد کی دوسری طرف آتش گیر مواد اور غبارے پھینکنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس شام غریباں

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینیوں کے سکیورٹی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

صفا نیوز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے اتوار کے روز غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں الفخاری کے علاقے میں فلسطین کی وزارت داخلہ سے وابستہ سیکورٹی فورس کے ایک ٹھکانے پر گولہ باری کی۔

غزہ کے مرکزی علاقے میں دیر البلح کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے فلسطین کی وزارت داخلہ سے متعلق سیکورٹی فورس کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا۔ صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک اسپتال پر بھی حملہ کیا۔ اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں جس کے نتیجے میں کم از کم پچیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن غزہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتی اور من چاہے بہانوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتی رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button