اہم ترین خبریںپاکستان

کربلا، جنگ کے بادل چھانے لگے،یزیدی فوج حسینؑ کے خون کی پیاسی ہوگئی

شیعیت نیوز: (کربلا) نواسہ رسول (ص) کو کربلا میں یزید کی فوج نے گھیرلیا ہے، جبکہ یزید کے حکم پر امام حسین کے قتل کا فتویٰ بھی جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چونکہ امام حسین ؑ نے یزید کی بیعت سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں اس ذلت کو قبول نہیں کرسکتا ، یزید جیسا فاسق و فاجر انسان جو شراب پیتا ہے اور اعلانیہ گناہ کرتا کی حسین اور حسین جیسا بیعت نہیں کرسکتا۔

اس بنیاد پر نواسہ رسول (ص) اپنے آل اصحاب کے ہمراہ مکہ کی جانب روانہ ہوئے لیکن وہاں بھی آپ کے قتل کی سازش کی گئی جسکی بنا پر آپ نے مکہ کو خیر باد کہا اور پھر یزیدی فوج نے امام کو کربلا کے مقام پر گھیر لیا۔

آج کی شب 9 محرم امام حسینؑ نے ایک رات کی مہلت مانگی ہے تاکہ خدا سے راز و نیاز کیا جائےاور خصوصی عبادت انجام دی جائے۔

لیکن یزیدی فوج پر جنون طاری ہے،یزیدی فوج کا سالار عمر ابن سعد ہے جسے یزید نے رے کی حکومت کی لالچ دی ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ حسین ابن علی ؑ کے خون کا پیسا ہوا ہے۔

کربلا میں جنگ کے بادل چھا گئے ہیں، 10 محرم عاشورہ کے روز یزید ی لشکرامام حسین ؑ سے جنگ کرنا چاہتا ہے، یزیدی لشکر کا کہنا ہے کہ یا تو حسین یزید کی بیعت کرلیں یا ہم سے لڑیں، لیکن امام حسین ؑ کبھی یزید کی بیعت نہیں کریں گے لہذا جنگ حتمی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button