دنیا

روس اور چین کی اسنیپ بیک میکنزم کے نفاذ سے متعلق امریکی اپیل کی مذمت

شیعت نیوز : اقوام متحدہ میں تعینات روس اور چین کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں امریکہ کی جانب سے اسنیپ بیک میکنزم اور ایران کے خلاف پابندیوں کے از سر نو نفاذ کرنے کی امریکی اپیل کی سختی سے مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق ’’واسیلی نبنزیا‘‘ نے اپنے خط میں کہا کہ ہمیں قرارداد نمبر 2231 کی شق نمبر 11 کے مطابق اسنیپ بینک میکنزم کے نفاذ سے متعلق امریکی کوششوں سے شدید خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے امریکی کوششوں کو غیر قانونی سمجھتے ہیں کیونکہ امریکہ 2018ء میں اس معاہدے سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہوگیا۔

روسی مندوب نے کہا کہ امریکہ نے کئی بار جوہری معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے خلاف ورزی کی ہے لہٰذا اسے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی شق نمبر 11 کے استعمال کی کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں امریکہ کی اسنیپ بیک میکنزم کے نفاذ کی اپیل مسترد ہوگی۔ تخت روانچی

نبنزیا امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے پابندیوں کی بحالی کا طریقہ کار قائم نہیں ہوا ہے اور ہمارے علم کے مطابق سلامتی کونسل کے زیادہ تر ممبروں کا یہی موقف ہے۔

انہوں نے اس خط کو سلامتی کونسل کی دستاویز کے طور پر درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مستقل مندوب نے امریکہ کی جانب سے ایران کیخلاف اسنیپ بیک میکنزم کی باضابطہ اپیل کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوگیا ہے لہٰذا امریکی اپیل غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’’ ژان جون‘‘ نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام میں ایک خط میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کا از سر نو نفاذ کرنے کی اپیل، جوہری معاہدے سے اس کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد غیر قانونی ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ جوہری معاہدے کے اراکین، اختلافات کو جوہری معاہدے کے تحت اختلافات کے حل کے میکنزم کے مطابق حل کرنے کے خواہاں ہیں اور جب تک مشترکہ کمیشن کی کوششیں موثر نہ ہو تب قرارداد نمبر 2231 کی شق نمبر 11 کو ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے اراکین اور سلامتی کونسل کے اکثر ممبرز کا یقین ہے کہ امریکی اپیل کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

ژان جون نے امریکہ کی جانب سے قرارداد 2231 کی شق نمبر 11 کے نفاذ کی اپیل کے سیاسی نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اپیل کی توجہ نہیں دینی چاہیے۔

چینی مندوب نے اقوام متحدہ سے اس حوالے سے باہمی مشاورت کیلئے سلامتی کونسل کی غیر سرکاری اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button