اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا، وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک موقف

فلسطین کے متعلق ہماری پالیسی وہی ہے جو قائد اعظم نے بتا دیا تھا، اس لیے ہم بالکل اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے

شیعیت نیوز : وزیراعظم پاکستان عمران خان نےاسرائیل کے حوالے سے دو پاکستان کا ٹوک مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کامران خان نے انٹرویو میں سوال کیا کہ جب سب عرب ممالک جو ہمارے دوست ہیں، وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر رہے ہیں تو پاکستان اسرائیل کو کیوں تسلیم نہیں کر لیتا؟؟، جس پر عمران خان نے کہا کہ فلسطین کے متعلق ہماری پالیسی وہی ہے جو قائد اعظم نے بتا دیا تھا، اس لیے ہم بالکل اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل کے ہمدردسن لیں!پاکستان کے22 کروڑ عوام صیہونیت کے شدید مخالف ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

اس کے بعد کامران خان نے دوبارہ اصرار کیا کہ کیا دو ریاستوں کے درمیان تعلق نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ ایک دوسرے سے بات کرسکیں کہ آپ بتائیں ہم آپ کیلئے کیا کرسکتے اور آپ ہمارے لیے کیا کرسکتے ہیں، اسی طرح اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ہمارا جو نقصان ہو رہا ہے اور مزید ہوسکتا ہے، اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں کیوں تعلقات استوار نہیں کر لینا چاہیں؟؟

اس سوال کے جواب میں عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ انسان اور حیوان میں ایک فرق ہی یہی ہے کہ ظالم کی حمایت نہ کریں، تو جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے، اس پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہیں، ہم سے پوچھا جائیگا، اس لیے میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اسرائیل کو تسلیم کر لیں، میں کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، جب تک فلسطینیوں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے۔

دوران انٹرویو وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کو ماننے کو میرا ضمیر کبھی نہیں مانے گا۔ اسرائیل کے بارے ہمارا موقف بڑا کلیئر ہے۔ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔ اگر ہم اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے تو پھر کشمیر بھی چھوڑ دینا چاہیئے۔ اسرائیل اور فلسطین بارے ہم نے اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button