مشرق وسطی

شام میں دہشت گرد تنظیم حراس الدین کے قافلے پر ڈرون حملہ، متعدد دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز : شام کے شمالی شہر ادلب میں دہشت گرد تنظیم حراس الدین کے قافلے پر ہونے والے ڈرون حملے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ڈرون نے آج شام کے شمالی شہر ادلب کے مضافاتی علاقے میں القاعدہ کی ذیلی دہشت گرد تنظیم حراس الدین کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس گروہ کا سرغنہ ابویحیی الازبکی اور کئی دیگر دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم حراس الدین کے قافلے میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ ہوا جس کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کو شکست دی، مگر اب بھی ملک کے بعد علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عانصر سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یواےای کے بعد مزید کتنےعرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ہیں ؟ اہم انکشاف

دوسری جانب شام کے بعض حصوں پر قابض امریکہ کے باوردی دہشت گردوں اور اس سے وابستہ کرد ملیشیا نے مشرقی شام کے دیر الزور علاقے کے تمام قبائل کا واٹر سپلائی اسٹیشن تباہ کر دیا۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شہر الشحیل کے پچیس ہزار شہریوں اور اس کے اطراف کے دیہات کے لوگوں کے لئے پینے کا پانی فراہم کرنے والے واٹراسٹیشن کو پوری طرح تباہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کے عوام کی جانب سے امریکی فوجیوں اور ان سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے جنگجوؤں کے شام سے باہر نکلنے کے مطالبے اور مظاہروں کی بنا پر ان کا واٹر اسٹیشن تباہ کیا گیا۔

العکیدات قبیلے نے بدھ کو قبائلی فوج تشکیل دینے اور امریکی سربراہی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد اور اس سے وابستہ کرد ملیشیاء کے شام سے باہر نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button