اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام میں مجالس وجلوس، پنجاب حکومت نے پاک آرمی اور رینجرز کو طلب کر لیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 36 ہزار 138 مجالس منعقد ہوں گی، جبکہ 9 ہزار 118 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام ، عزاداری کے اجتماعات کے تحفظ اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نپٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے پاک آرمی اور رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔

پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی نفری کیلئے ریکوزیشن وفاق کو بھجوا دی ہے۔ ریکوزیشن کے مطابق پاک فوج کی 63 اور رینجرز کی 43 کمپنیاں صوبے بھر کیلئے مانگی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک بارپھر ایران کےساتھ ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے کو تیار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 36 ہزار 138 مجالس منعقد ہوں گی، جبکہ 9 ہزار 118 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحفظ بنیاد اسلام بل پر پنجاب اسمبلی میں موجود تکفیری اور عاشقان اہلبیت ؑ آمنے سامنے

پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کو سکیورٹی کے اعتبار سے کیٹیگریز میں تقسیم کر لیا ہے۔ لاہور میں اے کیٹیگری کی 6 سو 6 مجالس اور صوبے بھر میں 3 ہزار 173 مجالس ہونگی۔ اسی طرح لاہور میں 160 اے کیٹیگری کے جلوس اور صوبے بھر میں ایک ہزار دو سو تیرہ جلوس اے کیٹیگری کے نکالے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button