اہم ترین خبریںپاکستان

زیارت پالیسی مسترد،قافلہ سالاروں کا علامہ شہنشاہ نقوی کی قیادت میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

شرکاء نے پانچ نکاتی ایجنڈےپر اتفاق کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے حوالے کیئے جوکہ وفاقی حکومت تک پہنچائے جائیں گے۔

شیعیت نیوز: سندھ پلگرمس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام آل پاکستان زیارت کانفرنس جناب بشیر احمد ڈھراج کی صدارت سکھر میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں وائس آف کاروان سالار پاکستان کے صدر جناب ندیم حیدر عابدی اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی، کانفرنس کے مہمان خصوصی معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی تھے۔

آل پاکستان زیارت کانفرنس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ حکومتی زیارت پالیسی زائر کش ہے اسے مسترد کرتے ہیں، اس زیارت پالیسی کے خلاف حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، شرکاء نے پانچ نکاتی ایجنڈےپر اتفاق کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے حوالے کیئے جوکہ وفاقی حکومت تک پہنچائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محبانِ اہل بیتؑ کیلئےبڑی خوشخبری،ملعون آصف جلالی کیس میں اہم عدالتی فیصلہ سامنےآگیا

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے جو 5نکاتی ایجنڈا پڑھ کرسنایا اس کے مطابق

1۔ جب تک متعلقہ چار وزارتیں زیارت کے حوالے سے متفق نہیں ہوگی ہمیں یہ پالسی قابل قبول نہیں ۔
2۔کوئی بھی ادارہ ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتا لھذا ہم کسی بھی مجوزہ پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔
3۔جو مجوزہ پالیسی کی کاپی حکومت کی طرف سے شائع ہوئی ہے اس کے اکثر نکات پر ہمیں اعتماد نہیں ہے لھذا ہم نے کمیٹی بنادی ہے جس سے حکومت بات کرے ۔
4۔زیارت پالیسی ہم چاہتے ہیں مگر کسی بھی صورت میں زائرین پر اضافی بوجھ وہ مالی ہو یا اور کسی صورت میں ہم قبول نہیں کریں گے۔

5۔ہمارے بغیر کوئی بھی پالیسی بنائی گئی تو ہم اس کو قبول نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر سعودی مجرمانہ کردارکی مذمت،آل سعودکا شاہ محمود قریشی کےخلاف بڑامطالبہ

بعد ازاں مقررین نے کہا کہ اس پالیسی کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں مؤثر انداز میں آگے بڑھنا ہے اس کے لیئے قوم میں شعورپیدا کرناہوگا۔محرم الحرام میں اس پالیسی کو ناکام بنانے کیلئے تحریک کو تیز کیا جائے گا ،ہر ڈسٹرکٹ میں تمام سالاران تمام مجالس اور عزا کے پروگراموں میں اس حکومتی ظالمانہ پالیسی کو مومنین تک پہنچائیں گے، آخر میں تمام خدام زائرین نے زیارت کانفرنس کی کامیابی پر غلام بشیر ڈھراج صاحب اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button