اہم ترین خبریںپاکستان

اہل بیت ؑ دشمن تحفظ بنیاداسلام بل،داعشی رہنمامعاویہ اعظم پنجاب اسمبلی کی تقسیم کے مشن پر کاربند

پنجاب اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں ارکان نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کیا تو اِس اجلاس میں ارکان کو تیاری کروا کر اس متنازع بل کے حق میں تقاریر کروائی گئیں

شیعیت نیوز: وطن عزیز کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے اور محرم الحرام سے قبل امن وامان وثبوتاژکرنے کیلئے ملک دشمن امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے ایجنٹ بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتر آئے ہیں۔پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دشمن قوتوں کی سازشیں کامیاب ہوتی نظر آنے لگیں ہیں، قوم تحفظ بنیاد اسلام بل کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہونے لگی ہے،پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کیلئے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے اور تمام شیعہ سنی محبان اہل بیت ؑ کی جانب سےمشترکہ طور پر مسترد ہونے والےاہل بیت ؑ دشمن نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کی دوبارہ منظوری کیلئے سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ کاداعشی رہنما معاویہ اعظم پنجاب اسمبلی کو تقسیم کرنے کے مشن پر کاربند ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر سعودی مجرمانہ کردارکی مذمت،آل سعودکا شاہ محمود قریشی کےخلاف بڑامطالبہ

پنجاب اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں ارکان نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کیا تو اِس اجلاس میں ارکان کو تیاری کروا کر اس متنازع بل کے حق میں تقاریر کروائی گئیں۔ اس حوالے سے پینل آف چیئرمین میاں شفیع سمیت مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے چند اراکین نے بل کی حمایت کی ہے۔ میاں شفیع کا کہنا تھا کہ "تحفظ بنیاد اسلام” بل کو سپیشل کمیٹی، اسمبلی اور کابینہ متفقہ طور پر پاس کر چکی اس بل میں مزید کوئی ترامیم آئیں تو اسمبلی ان پر غور و خوص کرے گی۔

وقفہ سوالات اور معمول کی کارروائی کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان مولانا محمد الیاس چنیوٹی، میاں جمیل احمد شرقپوری، بسمہ چودھری اور خدیجہ عمر فاروقی نے "تحفظ بنیاد اسلام” بل کے حق میں گفتگو کی۔ مولانا الیاس چنیوٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سپیشل کمیٹی کا ممبر تھا جس میں اس بل کو زیر بحث لایا گیا، 14 ماہ اس بل پر گفت و شنید ہوئی، تمام پارٹیوں نے اپنی اپنی رائے دی اور اس کے تمام پہلوؤں کو زیر غور لایا گیا۔ مولانا الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ بعدازاں اسمبلی نے یہ بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، لہٰذا اب اس پر مزید بحث کی ضرورت نہیں۔ مبصرین کے مطابق اسمبلی میں اس طرح کا متنازع ماحول مستقبل کے امن کیلئے نیک شگون نہیں۔ ملکی حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جس سے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کی آمد، وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانی شیعوں کو خصوصی پیغام

سیاسی مبصرین کے مطابق پہلے اس بل کے خلاف اور اب حق میں تقریریں ثابت کرتی ہیں کہ حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ملک میں محرم الحرام سے قبل ایسی فضا پیدا کی جا رہی ہے جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ بعض مبصرین نے اسے چودھری پرویزالہیٰ کی سازش بھی قرار دیا ہے کہ وہ اپنا ڈیرہ آباد رکھنے کیلئے مذہبی کارڈ کھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب کالعدم سپاہ صحابہ کا رکن معاویہ اعظم بھی دوبارہ فعال ہو چکاہے اور ارکان اسمبلی سے رابطے کرکے بل کی حمایت کرنے کی اپیلیں کر رہاہے۔ اس حوالے سے اس نے چند ارکان سے رابطہ کیا اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ یہ بل متنازع نہیں بلکہ اس کی اشد ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل اسی ناموس صحابہ بل کا جدید ورژن ہے جو معاویہ اعظم کے باپ اور ہزاروں بےگناہ پاکستانیوں کے قاتل اعظم طارق نے قومی اسمبلی سے منظورکروانے کی کوشش کی تھی اور تحفظ بنیاد اسلام بل کے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد معاویہ اعظم فوری یہ بل اپنے باپ کی قبر پر رکھ کر تجدید عہد کرکے آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button