پاکستان

اتحاد و اخوت قائد شہید کے افکار کا خاصہ ہے، فرزند شہید عارف الحسینی

شیعیت نیوز : شہید قائد علامہ عارف حسینی کے فرزند حسین الحسینی نے برسی شہید قائد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد و اخوت  قائد شہید کے افکار کا خاصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’راہ ولایت و شہدائے وطن کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید عارف حسینی ؒ کے افکار کواپناتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرزند شہید  قائد حسین الحسینی نے کہا کہ شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ جدوجہد اور اتحاد و اخوت قائد شہید کے افکار کا خاصہ ہے، ہماری ساری جدوجہد کا مقصد اللہ کی ذات ہونا چاہیئے، اتحاد بین المومنین بہت ضروری ہے، ہم سب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button