عراق

عراق کی مسلح افواج کا امریکی فوجیوں کے انخلا پر زور

شیعت نیوز : عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی مدد کی ضرورت نہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت بارہا اعلان کرچکی ہے کہ اس کو داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کے تعان کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی ملکی سلامتی کے تحفظ کی پوری توانائی رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طاغوت کو شکست دینے کیلئےمسلمانوں کا سب سے موثر ہتھیار ان کا اتحاد ہے،علامہ ناصرعباس

جنرل یحیی رسول نے واضح کیا کہ عراق کی مسلح افواج اپنی فضائی، زمینی اور بحری طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے داعش کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دارالحکومت بغداد کی جانب داعش کی پیشقدمی کے فورا بعد ہماری مدد کی اور بغداد کو سقوط سے بچالیا۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی قرار داد منظور کی تھی۔

دوسری جانب عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر نے شمالی صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں داعشی ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے متعدد حملوں کی خبر دی ہے۔

عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ سنٹر کے ترجمان تحسین الخفاجی نے خبرنگاروں کو بتایا کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج صبح داعش کے متعدد ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق فضائیہ کے حملوں میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔

تحسین الخفاجی نے خبرنگاروں کو بتایا کہ داعش کے ٹھکانوں پر ہونے والے فضائیہ کے حملوں میں داعش کی 2 کشتیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

الخفاجی کے مطابق عراق کی وفاقی پولیس کی جانب سے ملک کے شمالی علاقوں میں واقع داعش کے 2 ٹھکانوں کو ٹریس کیا گیا تھا جبکہ عراقی فوج کے بریگیڈ نمبر 18 نے آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ان دونوں ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button